aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پرانے تذکروں میں لال ٹیک چند بہار کا نام اردو زبان کے اولین غیر مسلم شاعروں میں ملتا ہے۔ تقریبا 1687 میں دلی میں پیدا ہوئے۔ میر تقی میر کے ماموں سراج الدین علی خان آرزو کے ہم عصر تھے۔ نہایت رنگین طبع اور خوش مزاج طبعیت کے مالک تھے ۔ فارسی زبان و ادب کے ایسے عالم تھے کہ بڑے بڑے علما و ادبا ان کا نام ادب سے لیتے۔ انھوں نے فارسی کی ایک لغت ''بہار عجم'' ترتیب دی، جو فارسی میں ایک معتبر لغت سمجھی جاتی ہے۔ اس سمت میں انھیں کافی مہارت حاصل تھی۔ الفاظ کی صحت اور اس کی باریکیاں تلاش کرنے کا ایسا جنون تھا کہ نادر شاہ کے حملے وقت جب ہر طرف کشت و خون کا بازار گرم تھا، وہ نادر شاہ کے ایرانی سپاہیوں سے لفظوں اور محاوروں کے معنی دریافت کر رہے تھے۔ اسی برس کی عمر میں 1766 میں دلی میں ہی ان کا انتقال ہو گیا۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets