aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر "بلغ العلٰے بکمالہ" خورشید ناظر کی کتاب ہے، جو کئی لحاظ سے منفرد ہے۔ یہ ایک منظوم سیرت پاک ہے، جو ساڑھے سات ہزار سے زیادہ اشعار سے مکمل کی گئی ہے۔ یہ چھپن (56) ابواب اور چار سو چھیالیس (446) ذیلی عنوانات پرمشتمل ہے۔ ہر باب اور ذیلی عنوان کے ایک ہی بحر اور ہم آواز قوانی اور تاہے، تی ہے، تے ہیں وغیرہ کی ردیف استعمال کی گئی ہے۔ حالات و واقعات کے صدق کا مکمل خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ سیرت پاک میں شامل تقریبا سبھی کرداروں کے اصلی نام شاملِ سیرت پاک ہیں۔ اس کتاب کی ان گنت خصوصیات کے علاوہ سیرت نگار نے مکمل تحقیق کے بعد اس میں ایسے خیالات و تبصرے شامل کیے ہیں جو اس سے پہلے کسی کتاب میں شامل نہیں۔ اس کتاب کو نشریات اردو بازار لاہور نے شائع کیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free