aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"بانگ درا" علامہ اقبال کا شعری مجموعہ ہے۔ جسے ایک خوبصورت گلدستہ کہا جا سکتا ہے ۔جس میں سیکڑوں قسم کے رنگ برنگے پھولوں کی خوشبو اور ان کی رعنائی جلوہ افروز ہے۔ اس مجموعہ میں جہاں ایک طرف حب الوطنی سے لبریز ترانے شامل ہیں جن میں سارے جہاں سے اچھا اور ہمالہ جیسی نظمیں بطور خاص دیکھی جا سکتی ہیں ،وہیں بچوں کی نفسیات کے اعتبار سے دعائیں اور دیگر نظمیں جو مکالمہ اور مناظرہ کی شکل میں لکھی گئی ہیں شامل ہیں ۔جیسے' لب پے آتی ہے دعا بن کے تمنا میری' اور' ایک مکڑ اور مکھی'، ایک گائے اور بکری ایک پہاڑ اور گلہری وغیرہ۔ اس کے علاوہ شکوہ اور جواب شکوہ جیسی لازوال مسدس بھی اسی مجموعہ کلام میں شامل ہے اور نیا شوالہ جیسی نظمیں بھی شامل ہیں، کچھ نامور حضرات کی یاد میں بھی نظمیں ہیں اور علامہ کی غزلیات کا بہت ہی خوبصورت اجتماع ہے اگرچہ علامہ کو ان کی نظموں کی وجہ سے جانا جاتا ہے۔ علامہ کی شاعری ایک خوبصورت ہدیہ ہے ہم اہل مشرق کے لئے، علامہ کو آج بھی اس آن با ن کے ساتھ پڑھا جاتا ہے اور علامہ کی شاعری ان لوگوں میں شمار ہے جن پر بہت زیادہ لوگوں نے لکھا۔ زیر نظر مجموعہ مع شرح ہے، جس کو یوسف سلیم چشتی نے تفصیل سے انجام دیا ہے۔