aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب باپو کے قدموں میں ڈاکٹر راجندر پرشاد کی تصنیف ہے، اس کا اردو ترجمہ ابرار حسین فاروقی نے کیا ہے، کتاب میں گاندھی جی کے ہندوستان آنے اور تحریک آزادی میں کوشاں رہنے کا تذکرہ ہے، راجندر پرشاد گاندھی جی کے ساتھ رہے، ان کی کوشش و محنت سے بخوبی واقف تھے، جس کو انہوں نے اس کتاب میں تفصیلی طور پر بیان کیا ہے، گاندھی جی سے وہ پہلی ملاقات میں ہی متاثر ہوگئے تھے، اس واقعے اور گاندھی جی سے ان کی گفتگو کو بھی پیش کیا گیا ہے، چمپارن کے کسانوں پر انگریزوں کی سختیاں اور گاندھی جی کا اسکے لئے کوششیں کرنا بھی مذکور ہے، ملکی مسائل کے حل کے لئے گاندھی جی کی اہم کوششوں کا تذکرہ کیا گیا ہے، کانگریس کی وزارتوں کا تعارف کرایا گیا ہے، عدم تشدد سے متعلق گاندھی جی کے اصولوں پر روشنی ڈالی گئی ہے، کتاب ضخیم ہے، اور ہندوستان میں بیسوی صدی کے سیاسی احوال کو بخوبی پیش کرتی ہے، راجندر پرشاد نے کانگریس اور گاندھی جی کے متعلق اہم معلومات کو کتاب میں جمع کیا ہے، جس سے تاریخ کا اہم باب ہمارے سامنے آتا ہے۔