aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
امجد اسلام امجد بے پناہ صلاحتیوں کے مالک ہیں ۔انھوں نے نظم ،غزل ،گیت ،تنقید،ڈرامے ،تبصرے اور فلموں کی کہانیاں بھی لکھی ہیں۔زیر نظر کتاب"برزخ" امجد اسلام امجد کی نظموں کا مجموعہ ہے۔یہ نظمیں ان کی ذاتی جذباتی،روحانی اور سیاسی مسائل کی عکاس ہیں۔ان کے کلام میں معاشرے کی مسائل اور معاشرتی تاریخ کا عکس نمایاں ہے۔وطن سے محبت نے امجد سے خوبصورت ،مکمل اور لافانی نظمیں کہلوائی ہیں۔ان کے یہاں استعارے خواب ،چھاؤں ،عکس، سائے ،سفر کی صورت نظر آتے ہیں۔فن اور اسلوب کے حوالے سے ان نظموں میں اردو شاعری کی روایت کا اثر ہے۔مجموعے کا آغاز حمد سے ہوتا ہے ۔اس کے بعد نعت پھربالترتیب سلام ،سرمایہ جاں، بازگشت ،فاصلے، منزل منزل ،ہمزاد وغیرہ نظمیں شامل ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets