aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مظہر الاسلام پاکستان سے تعلق رکھنے والے مشہور افسانہ نگار اور ناول نویس ہیں۔وہ ایک بے چین ،پر درد،دلچسپ اور حیران کن کہانی کار ہیں۔ان کی کہانیوں کا موضوع محبت ،انتظار ،موت اور جدائی ہے۔ان کی کہانیاں محبت کی تلاش میں بھٹکنے والے،بچھڑے ہوئے لوگوں ،آزادی ڈھونڈنے والے،روٹھنے منانے والےکرداروں پر منحصر ہیں۔ان کی کہانیوں کے موضوعات مزدوروں ،کسانوں ،خانہ بدوشوں کی زندگی کے مختلف پہلوؤں کو اپنے عہد کے سماجی ،سیاسی اور نفسیاتی پس منظر کے ساتھ حقیقی تصویر پیش کی ہے۔پیش نظر ان کے افسانوں کا مجموعہ "باتوں کی بارش میں بھیگتی لڑکی" ہے۔ جس میں ستائیس کہانیاں شامل ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets