aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر افسانوی مجموعہ آنند لہر کا ہے جن کا تعلق سرزمین جموں سے رہا ہے۔ یہ علاقہ ادبی اعتبار سے اہم بھی ہے اور تخلیقی سرگرمیوں کا میدان بھی۔ آنند لہر کا یہ مجموعہ زندگی کے حقائق کو فلسفیانہ ڈھنگ سے پیش کرتا ہے۔ کہانیوں کی ندرت اور تنوع، خوبصورت الفاظ، صنعات و تشبیہات اور استعارات اس مجموعے کو نمایاں کرتے ہیں۔ اس میں گھر کی کہانی ہے، گھروں کی غیر کے ذریعے پیدا کی جانے نفرت ہے، بیراگ ہے، عدالتی فیصلے ہیں، ہجرت اور اس کا کرب ہے، دادی کی محبت ہے، سرحد پار کرتی عورت اور اس کا دکھ ہے ساتھ سرحد کی حفاظت کرتا مرد بھی۔ یوں اگر دیکھا جائے تو یہ مجموعہ ہماری زندگی کی ان تلخ حقیقتوں سے پردہ اٹھاتا ہے جو صرف ایک تخلیق کار کا ہی حصہ سمجھا جاتا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free