aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب غالب پر ہے اور اس کتاب کی خاصیت یہ ہے کہ کسی مشہور اسکالر کی تحریر کردہ نہیں ہے بلکہ ایک زمانے میں اینگلو عربک اسکول کے طلبا نے یہ فیصلہ کیا تھا اپنی میگزین ’اعتمادیہ‘ کا غالب پر خصوصی شمارہ نکالا جائے، اس طرح یہ شمارہ بچوں کی کاوش کا نتیجہ ہے۔ تاہم بچوں کی کاوش ہونے کے باوجود اس کے بارے میں یہ کہا جا سکتا ہے کہ اس میں غالب کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات بہم پہنچائی جا سکی۔ میگزین کا معیار اس پہلو سے اور زیادہ بلند ہو گیا کہ بچوں نے اپنی اپنی بساط بھر اسے عمدہ سے عمدہ تر بنانے کی کوشش کی، اسی کا نتیجہ تھا کہ اس میگزین میں محمود بیگ، داکٹر تنویر احمد علوی، غلام سمنانی، داکٹر نور الحسن، نور نبی عباس، عبد الصمد صارم، سید ضمیر الحسن، سیفی پریمی اور خلیق انجم جیسے صاحبان علم نے اپنے مضامین لکھے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets