aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظر کتاب "بیاض غالب، تحقیقی جائزہ" تحقیق و تنقید کے موضوع پرعمدہ کتاب ہے۔ جس کو کمال احمد صدیقی نے انجام دیا ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے غالب کے چند مطبوعہ نسخے جو دستیاب ہوسکے مثلا نسخہ عرشی، نسخہ مالک رام، نسخہ بھوپال، نسخہ شیرانی، نسخہ ذاکر حسین، وغیرہ کا تقابلی مطالعہ کرکے ایک تجزیہ پیش کیا ہے۔ نیز ممتاز محققین و ناقدین مثلا سید احتشام حسین، آل احمد سرور، نورالحسن ہاشمی، عبدالقادر سروری، محمد حسن، وغیرہ کے تحقیقی مضامین کو پیش نظر رکھ کر جگہ جگہ اپنی تنقیدی بصیرت کا نمونہ پیش کیا ہے۔ مجموعی طور پر یہ ضخیم کتاب اپنے منفرد اسلوب، شخصی و تاثراتی نظریے سے غالب شناسی میں ایک اضافہ ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets