aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظر بیگم شیخ تراب علی کی تحریر کردہ دلچسپ کہانی " بیاض سحر " ہے۔ جس کے متعلق سر عبدالقادر صاحب لکھتے ہیں" بیگم صاحبہ شیخ تراب علی نے " بیاض سحر" نامی ایک دلچسپ کہانی سلیس اور بامحاورہ اردو زبان لکھی ہے۔ جو کئی پہلوؤں سے قابل تحسین ہے۔ ہندوستانی شرفا کا پرانا تمدن اس زمانے کے نئے اثرات سے بہ سرعت بدل رہا ہے اور اس کی جگہ نیا تمدن ابھی پوری طرح قائم نہیں ہوا۔ بیگم تراب علی نے اس دور تغیر کے حالات اس کتاب میں خوبصورت پیرائے میں بیان کئے ہیں اور باتوں باتوں میں لڑکیوں کی تعلیم اور ان کےشادی بیاہ کے طریق کی اصلاح کے متعلق مفید مشورے دیئے ہیں۔ "یہ ایک دلچسپ ناول ہے جس میں نہ صرف مسلمانوں کے عقائد و رسوم ہی نہیں بلکہ دیگر قوموں کے تہذیب و ثقافت کی جھلک بھی ملتی ہے۔کتاب میں قومی یکجہتی اور محبت کا درس بھی ملتا ہے۔ یہ ایک دلچسپ، آسان، بامحاورہ اردو میں طویل کہانی ہے، جس میں نیا زمانہ شرفاء کے قدیم تمدن پرتیزی سے اثر انداز ہورہا ہے،کہانی میں اسی دور تغیر کے حالات قلم بند کئے گئے ہیں، اور باتوں باتوں میں لڑکیوں کی تعلیم اور اس کی شادی بیاہ کے متعلق مفید مشورے بھی دئے گئے ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free