aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
قیام رام پور کے بعد داغ دہلوی نے حیدراباد دکن کا رخ کیا، اور وہیں کے ہو کر رہ گئے۔ جن دنوں استاد داغ وہاں مقیم تھے، ان کے دو خصوصی شاگرد احسن مارہروی اور افتخار عالم مارہروی کو داغ سے نہایت قرب حاصل تھا، انہوں نے اس زمانے کے تمام واقعات کو قلمبند کرلیا۔ زیر نظر کتاب وہی روزنامچہ یا یادداشت ہے جس کو احسن مارہروی کے صاحب زادے رفیق مارہروی نے "بزم داغ" کے نام مرتب کیا ہے۔ اس کتاب میں استاد داغ کی حیدراباد کی زندگی کے شب و روز کا ذکر ہے۔ نیز داغ کے امیرانہ طمطراق، ان کے مشاغل حیات، ان کی اصلاح کا طریقہ، امرائے دکن سے ان کے تعلقات اور سب سے بڑھ کر ان کی اندرونی زندگی کی دلچسپی و رنگینی کو بڑے ہی عمدہ پیرائے میں بیان کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets