aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ناصر بغدادی اردو ادب میں کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ ان کی خاص شناخت ایک افسانہ نگار کی رہی ہے لیکن انہوں نے ناول بھی لکھے اور سنجیدہ تنقید بھی۔ ان کی تحریریں پڑھ کر ان کی وسعت مطالعہ کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مغربی ادب کا خاطر خواہ مطالعہ کیا ہے اور اس کی چھاپ ان کی نگارشات پر صاف طور پر دیکھی جا سکتی ہے۔ زیر نظر کتاب ان کے افسانوں کا مجموعہ ہے اور اس مجموعے میں شامل ان کے تمام افسانے جدید اسلوب کے حامل ہیں اور تمام افسانوں کا مرکزی سروکار زندگی ہے۔ ان کے افسانے سے کوئی نہ کوئی ایسا نکتہ ضرور ابھرتا ہے جس کا اصل سروکار زندگی ہے۔