aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظر اشرف نظر کا معروف ناول "بے وطن" ہے۔جس میں ناول نگار نے فنی چابکدستی سے بے وطنوں کے احساسات و جذبات کو موضوع بنایا ہے۔ناول اپنی پیش کش اور تکنیک کے اعتبار سے بھی دلچسپ اور کامیاب ہے۔اس ناول کو 1997 ء میں وزیر اعظم ادبی ایوارڈ سے بھی نوازا جاچکاہے۔پیش نظر ناول کا دوسرا ایڈیشن ہے۔ جس میں پہلے ایڈیشن پر مشاہیر ادب کی آراء کو بھی شامل کتاب کیا گیاہے۔ جن میں پروفیسر سحر انصاری، عبید اللہ،فردوس حیدر، شوکت صدیقی نے ناول کی فنی اور موضوعاتی خوبیوں کو سراہا ہے۔ بقول فردوس حیدر"پورے ناول میں سچی کہانیاں ایک دوسرے سے مربوط ہیں اور بہت خوبصورتی سے ان واقعات کو کہانی کی ضرورت بنایا گیا ہے۔"
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets