aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
دہلی کی سر زمین ہمیشہ سے ہی علم و ادب کا گہوارہ رہی ہے اور اردو زبان کی نشو و نما میں اس شہر کی خدمات کا اندازہ لگانا مشکل ہے۔ یہ شہر اردو ادب کی ابتدائی نشو نما میں اہم کردار ادا کرنے والوں میں سے ہے اسی شہر میں خسرو نے اردو زبان و ادب کی داغ بیل ڈالی اور اسی شہر میں میر و غالب نے اپنی غزلوں کو پروان چڑھایا ہے۔ یوں تو اردو زبان کا پہلا صاحب دیوان ولی کو کہا جاتا ہے مگر اس کو تشویق دلانے والا بھی دہلی کی ہی سرزمین کا درویش تھا اور ولی کے دیوان کو شہرت دوام اسی شہر میں حاصل ہوئی۔ زیر نظر "بیسویں صدی کے شعراء دہلی" کا تذکرہ ہے جس میں بیسویں صدی کے شعرا کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ یہ تذکرہ دو حصوں میں منقسم ہے جس کے پہلے حصے میں بیسویں صدی کے نصف اول یعنی ۱۹۰۰ سے ۱۹۵۰ تک کے شعرا کا ذکر کیا گیا ہے اور دوسرے حصے میں نصف اخیر یعنی ۱۹۵۰ سے ۲۰۰۵ تک کے شعرا کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ اس طرح اس تذکرہ میں مکمل ایک صدی کو بہت ہی کامیابی کے ساتھ برتا گیا ہے۔ بیسویں صدی کے دہلی کے شعراء پر مشتمل ایک بہترین تذکرہ ہے جو نہایت ہی اہمیت کا حامل ہے۔