Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

CANCEL DOWNLOAD SHER

Author : Raeesa Parveen

Edition Number : 001

Publisher : Raeesa Parveen

Origin : Delhi, India

Year of Publication : 2009

Language : Urdu

Categories : Research & Criticism, Women's writings

Sub Categories : Poetry Criticism

Pages : 424

Contributor : Anjuman Taraqqi Urdu (Hind), Delhi

beesvin sadi ki urdu nazm par iqbal ke asrat
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

About The Book

شاعرمشرق علامہ اقبال كی نظمیں اسلامی افكار سے مملو تھیں۔ان نظموں كےاثرات ان كے ہم عصروں اور بعد كے شعرا پر بھی یكساں نظر آتے ہیں۔زیر نظر كتاب"بیسیوی صدی كی اردو نظم پراقبال كے اثرات"اسی موضوع كا احاطہ كرتی ہے۔اقبال جو ایك عہد ساز شاعر تھے۔ان كے بعدمختلف صورتوں میں ان كے كلام كے اثرات كا سلسلہ تاحال جاری ہے۔اقبال كی زندگی میں ہی اكثر معاصر شعرا كی نظموں میں ان كی آواز كی گونج سنائی دیتی ہے۔ان اثرات كی نوعیت كہیں راست ہے تو كہیں بلاراست ہے۔یہ اثرات كہیں فكری سطح پر تو كہیں زبان وبیان كی سطح پر واضح نظر آتے ہیں۔بیسوی صدی كی تاریخ كئی طرح كے رجحانا ت اور تحریكات سے معمور ہے۔باوجود اس كے اقبال بیسوی صدی كے ہر دور میں ایك نئے معنی كے طور پر روشن ہوئے،ان كے اثرات سے كوئی بھی نسل عاری نہیں ہے۔اقبال كی شاعری نے پوری ایك صدی كو متاثر كیا ۔انھوں نےجس قدر اپنے كلام میں مذہبی افكار كو پیش كرتے ہوئے اسے جمالیاتی حسن عطا كیا ،وہ صرف اور صرف ان كا ہی كرشمہ تھا۔اقبال كے طریق فكر اور فكر كوشعری احساس میں ڈھالنے كے عمل میں جو بصیرتیں كارفرما تھیں،انھیں اخذ كرنا ہر كسی كے بس كی بات نہیں تھی۔اس لیے اقبال كی نقل اور قلب كاری آسان نہیں ہے۔لیكن ان كے معاصرین اور بعد كے شعرا نے ان كے اثرات كسی نہ كسی صورت ضرور قبول كیے ہیں۔زیر نظر كتاب میں مصنفہ نے اقبال كے بعد تقریبا تما م اہم اور قابل ذكر شعرا كے یہاں اقبال كے اثرات اور ان كی مختلف نوعیتوں كا تجزیہ كیا ہے۔انھوں نے جہاں كہیں اثر كی بات كہی ہے۔وہاں اپنی بات كو دلائل كے ساتھ پیش بھی كیا ہے۔اقبال كے شعر كی كئی جہتیں اور كئی پہلو ہیں۔ كس پہلو كا اثر كسی شاعر كے یہاں كس انداز میں موجود ہے ، اس بات كی بھی نشاندہی اس كتاب میں موجود ہے ۔اس كے علاوہ مصنفہ نے اقبال كی لفظیات،ان كی فكر ،مذہبی وجدن،شعری تكنیك حتی كہ بحور كی مماثلتوں كا حوالہ بھی دیا ہے۔اس كتاب كی اہمیت اس لیے بھی مسلم ہے كہ اس میں مصنفہ نے نہ صرف اقبال كی شاعری كا پس منظر،فكر و فلسفہ كاتفصیلی جائزہ لیا ہے بلكہ اقبال كے كلام كی فنی اور شعری انفرادیت،ان كا اسلوب اورمعاصرین شعرا كے فكر وفن پر اقبال كے اثرات كا تفصیلی بیان دلائل كے ساتھ پیش كیا ہے۔

.....Read more
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

More From Author

Read the author's other books here.

See More

Popular And Trending Read

Find out most popular and trending Urdu books right here.

See More
Speak Now