aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر برجیندر ناتھ بنرجی کی لکھی ہوئی ایک بہترین کتاب بیکمس آف بنگال کا اردو ترجمہ ہے جس میں نوابین بنگال کی بیگمات کے تفصیلی احوال بیان کئے گئے ہیں۔ یہ وہ بیگمات تھیں جو اگرچہ پردہ کا خاص خیال رکھتی تھیں مگر پھر بھی انہوں نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں کی وجہ سے لوگوں پر راج کیا اور اپنا نام تاریخ کے صفحات میں محفوظ کر لیا۔ بعض نے سخاوت اور اخلاقیات کے باب میں شہرت حاصل کی اور بعض نے دیگر خصوصیات کی وجہ سے شہرت حاصل کی۔ اس کتاب میں انہیں بیگمات کی روداد بیان کی گئی ہے۔