aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اسبا ب بغاوت 1857 اور اس کا انجام جو بھی ہوا ہو۔ مگر اس انقلابی غدر کا نقصان صرف اور صرف مسلمانوں کا ہوا۔اور بطور خاص مغلیہ خاندان کے آخری چشم و چراغ بہادر شاہ ظفر کا ہوا۔یہ بوڑھا شیر اپنی عمر کی بہتر بہاریں دیکھ چکا تھا اور مسند حکومت پر بیٹھے ابھی اسے 22 سال سے زیادہ نہ ہوا تھا۔ اس کی اہمیت پہلے ہی کالعدم قرار پا چکی تھی وہ صرف ہاتھی دانت کی طرح برائے نام ہی بادشاہ تھا حکومت انگریزوں کے ہاتھ میں جا چکی تھی۔ایسے وقت میں روز کوئی نہ کوئی مسئلہ در پیش ہو رہا تھا اور ہندوستانیوں میں کسی نہ کسی بات کو لیکر انگریزوں سے بدگمانی روز افزوں ہوتی جا رہی تھی ۔ انہی ایام میں انگریزی حکومت کا تختہ پلٹ کرنے کے لئے ایک منصوبہ بنایا گیا کہ فلاں تاریخ کو بغاوت کی جائیگی مگر میرٹھ میں منگل پانڈے نامی ایک شخص نے اچانک ایک انگریز عہدے دار کو گولی مار دی جس کے نتیجے میں بغاوت پھیل گئی اورسازش کا پردہ فاش ہو گیا۔ باغی گروہ آدھی ادھوری تیاری کے ساتھ ہی بغاوت میں شریک ہو گیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ انگریزوں کی منظم فوج کے آگے اس بغاوت کو کچل دیا گیا ۔ اس بغاوت کی آگ شمالی ہند میں اتنی تیزی سے پھیلی کہ چند لوگ اس کی اگوائی میں سامنے آ گئے۔ بہادر شاہ ظفر بھی اپنی منجمد تلوار میں سان لگا کر میدان میں سرکردگی کے لئے کود پڑے جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ بغاوت کو کچلنے کے بعد بہادر شاہ ظفر پر مقدمہ چلایا گیا اور ان کو رنگون کی جلا وطنی نصیب ہوئی۔ یہ ایام ان کے لئے نہایت ہی صبر آزما تھے جہاں ان کے دودو بیٹوں کے سر قلم کر کے سجا کر ناشے کی تھالی میں پیش کئے گئے۔ مگر ان سب سے ابتر حالت ہوئی شاہی بیگمات کی جو بے سہارا ہو گئیں اور فقیروں کی سی حالت پر زندگی جینے کو مجبور ہو گئیں۔ جن کا نہ کوئی نشان بچا اور نہ ہی ان کو آخری ایام میں کوئی ناز بردار بچا۔وہ اکیلی گمنامی کی زندگی بسر کرنے پر مجبور ہو گئیں۔ اس کتاب میں مصنف موصوف نے ان ہی بیگمات کے احوال اور ان کی صعوبتوں کی خوں چکا داستان کو بہت ہی موثر انداز میں بیان کیا ہے۔ مغلیہ خاندان کی بیگمات اور شہزادیوں کی دردناک ایام کی یہ داستان یقینا رلا دینے والی ہے اور حسن نظامی کے قلم نے ان واقعات پر اپنی مخصوص انداز کے سبب اور بھی اثر پیدا کر دیاہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets