aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "مظفرنامہ" کرم علی کی تحریر کردہ ایک فارسی دستاویز ہے۔ جو اٹھارویں صدی میں لکھی گئی۔ جس میں اس زمانے کے بہار و بنگال کی تہذیب و سیاست پر روشنی پرتی ہے۔ اٹھارہویں صدی کا بہار اور بنگال کئی معنوں میں اہم تھا۔ اس عہد میں بہار موجودہ بنگال تک پھیلا ہوا تھا اور اڑیسہ و جھارکھنڈ بھی اسی کا حصہ تھا اور بہار میں مغلیہ سلطنت کی طرف سے مامور کارندے حکومت کرتے تھے اور بہار کا مقام و مرتبہ بہت ہی زیادہ تھا۔ اس عہد میں بہار تصوف کا مرکز بھی تھا اور نہایت ہی خوشحال خطہ شمار کیا جاتا تھا۔ اس کتاب میں اورنگزیب کے بعد کے بہار و بنگال کے بارے میں مفصل احوال بیان کئے گئے ہیں۔ اس کتاب کو ڈاکٹر شائستہ خان نے نہ صرف مرتب کیا بلکہ آخر میں انگلش ترجمہ بھی پیش کردیا ہے۔ تاکہ استفادہ کا دائرہ دراز ہوسکے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free