aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
آج ہندوستان کا کون طالبعلم ہے جو بھگت سنگھ کو نہیں جانتا۔ بھگت سنگھ آج نوجوانوں کی طاقت اور ایک مثالی انسان ہیں جنہوں نے جنگ آزادی کے خاطر خود کو پھانسی کے دار پر چڑھا دیا اور اس نوجوانی کی قربانی نے ہندوستانیوں کے دل ایسے گرمائے کہ ایک شعلہ بن کر انگیزی فوجوں پر ٹوٹ پڑے اور آزادی تک حملہ کرتے رہے۔ بھگت سنگھ اور ان کے کچھ اہم ساتھیوں کی داستان اس کتاب میں بیان کی گئی ہے اور وہ کیوں کمیونسٹ پارٹی سے منسلک ہوئے اس پر بھی بات کی گئی ہے۔ کتاب نہایت ہی اہم ہے اور شہدائے جنگ آزادی اور مجاہد آزادی کی داستان میں سے ایک داستان ہے۔