aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر ناول فاطمہ یزدانی کا تخلیق کردہ ہے۔ ان کے تعارف کے طور پر یہ بات کافی ہوگی کہ وہ پدما بھوشن ڈاکٹر غلام یزدانی کی بیٹی ہیں جو کہ ایک ماہر آثار قدیمہ تھے۔ یوں فاطمہ صاحبہ کا تاریخ اور تاریخی عمارتوں سے دلچسپی بالکل فطری بات ہے۔ مذکورہ ناول میں انہوں نے حیدرآباد کی سیر کو تاریخی پیرائے میں پیش کیا ہے جس میں خوشحال طبقے کے کردار، ان کی طرز معاشرت اور انداز حیات، سیر چشمی، فیاضی و فراخ دلی، مہمانوں کی آو بھگت، محبت و مروت، روشن خیالی کو ایک خوبصورت مرقع کی صورت میں پیش کیا ہے۔ انہوں نے ریاست حیدرآباد کا جائزہ جس نہج سے لیا ہے اس میں مقامی افراد اور نو واردان بھی شامل ہیں۔ غرضیکہ یہ ناول ریاست حیدرآباد پر ایک حسین تخلیقی دستاویز سے کم نہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free