aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
بھرتری ہری سنسکرت کے مشہور شاعر ہیں۔ بھرتری ہری کوارد و میں متعارف کروانے کا سہرا اقبال کے سر ہے ۔اقبال نے بھرتری ہری کے شعر کا اردو ترجمہ اپنے مجموعہ " بال جبرئیل" میں استعمال کیاہے ۔ اس کے بعد سنسکرت کے اس شاعر کے کلام کو ارد ومیں بھی پڑھا جانے لگا، ان کے کلام کے اردو میں ترجمے بھی ہوئے۔ ان ہی میں ایک یوسف ناظم کا ترجمہ " ارمغان سنسکرت بھرتری ہری اردو میں " زیر تبصرہ ہے جوبھرتری ہری کی سنسکرت نظموں کے ارد و ترجمے کا انتخاب ہے۔ ابتدا میں شاعرکے کلام پر اردو میں ہوئے مختلف ترجموں سے متعلق معلومات کا احاطہ کرتا اہم مضمون بھی شامل ہے۔ جس کا مطالعہ کلام بھرتری ہری کو سمجھنےاور لطف اندوز ہونے میں معاون ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free