aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب بہار کے فارسی گو شعرا پر محمول ہے ۔ مصنف نے اس کتاب کو سات ابواب میں تقسیم کیا ہے۔ پہلے باب میں تصوف کی نظریاتی بحث شامل ہے جس کے تحت تصوف کی تعریف ، افکار و خیالات کا تجزیہ پیش کیا گیاہے۔دوسرے باب میں بہار کی صوفیانہ شاعری کے پیشرو شعرا کا جائزہ پیش کیا گیا ہے۔تیسرا باب مخدوم احمد چرمپوش کے حالات پر محمول ہے۔ چوتھا باب مظفر شمش بلخی کے بیان میں ہے۔ پانچواں بہار کے صوفی شعرا کا بیان ہے۔ چھٹے باب میں بہار کی تاریخ کے آخری دور کے شعرا کا تذکرہ ہے ۔ ساتواں باب بہار کی صوفیان شاعری کی نشو و نما اور اس کی ارتقائی منزلوں کے بیان میں ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets