aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
موجودہ ہندوستان میں صوبہ بہار کو یہ شرف حاصل ہے کہ اردو زبا ن کو اس صوبہ میں ہندی زبان کے مساوی سرکاری زبان ہونے کا شرف حاصل ہے۔یہاں کا دبستان عظیم آباد خود ایک بڑا دبستان اور تصنع سے پاک شعر وادب کا گہوارہ رہا ہے۔زیرنظر تحقیقی مقالہ "بہار میں اردو ناول نگاری " بہار میں اردو ناول کے حوالے سے ایک اہم باب ہے ، محترمہ نے اس کتاب میں بہار کے ناول نگاروں کے فن پر پر روشنی ڈالتے ہوئے ، ان کی زندگیوں پر کافی معلوماتی مواد فراہم پیش کیا ہے ،بہار میں لکھے گئے ناولوں کے تجزیوں کے علاوہ ان ناولوں کی قدر و قیمت کو متعین کیا گیا ہے ،اردو کا مرکز کہے جانے والا عظیم آباد کے علاوہ اور مراکز کے ناول نگاروں کی تصنیفات کو بھی محترمہ نے پیش کیا ہے ۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free