aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ارشاد امروہوی اردو ادب کے نہ صرف ایک مخلص خدمت گزار تھے بلکہ، ایک بہترین افسانہ نگار اور ناولسٹ بھی تھے، آپ ایک طویل عرصے سے بڑی خاموشی کے ساتھ ادب کی خدمت انجام دے رہے تھے۔ارشاد امروہوی نے کم و بیش، 20 بیس ناول لکھے، جن میں سے ان کے لکھے ہوئے کچھ ناول اپنے وقت میں کافی مقبول ہوئے۔ زیر نظر "بیوی اور بیوہ " ان کا دل چسپ ناول ہے جس میں انھوں نے زمانے کے بدلتے ہوئے اقدار، اور اخلاقی قدروں کے زوال، اور انسانی سماج کے ٹوٹتے اور بکھرتے ہوئے رشتوں پر کافی دلپذیر انداز میں خامہ فرسائی کی ہے۔