aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
خواجہ حسن نظامی سلسلہ چشتیہ کے صوفی اور اردو زبان کے ادیب تھے۔ وہ اردو انشاءپردازی کے ایک مشہور و معروف ادیب گزرے ہیں۔ انہوں نے معمولی مضامین خوبصورت اور دِل نشین انداز میں رقم طراز کئے اور اردو نثر کو جدت کی راہ پر گامزن کر دیا۔ آپ کی عظمت کا اعتراف کرتے ہوئے علامہ اقبال فرماتے ہیں"اگر میں خواجہ حسن نظامی جیسی نثر لکھنے پر قدرت رکھتا ہوتا تو کبھی شاعری کو اظہارِ خیال کا ذریعہ نہ بناتا۔" زیر نظر کتب خواجہ حسن نظامی کی مشہور کتاب ہے ، جس میں انھوں نے لڑکیوں کو ایک باسلیقہ اور لائق بیوی بنانے اور امور خانہ داری سکھانے پر بیش قیمت مضامین شامل کیے ہیں۔ دراصل یہ ایک طرح کے اصلاحی خطوط ہیں جو خواجہ حسن نظامی نے اپنی دوسری بیوی لیلی بانو کو لکھے۔ جن خطوط کا جواب بھی لیلی بانو کی طرف سے دیا گیا ہے۔ اس طرح اس کتاب میں کئی ضروری اور اصلاحی اسباق شامل ہوگئے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets