aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب ’بنیاد بچپن میں پڑتی ہے‘ اپنے نام سے ہی کافی کچھ بیان کر دیتی ہے۔ اس کے مصنف سرگیئی میخالکوف مصنف اور سائنس داں دونوں تھے۔ یہ کتاب تعلیم و تربیت کے بارے میں میخالکوف نامی ماہرِ اصول تعلیم کے انتہائی وقیع خیالات اور ان کے تجربے کی دولت سے مالامال ہے۔ اس کتاب میں وہ صاف طور پر اس بات پر زور دیتے ہیں کہ بچوں کو سماج کا ایک ایسا طبقہ ہونا چاہیے جسے سب سے زیادہ رعایتیں حاصل ہونی چاہئیں اس لیے کہ آج ان کے دل و دماغ میں نیکی، جراٴت، شرافتِ نفس کے جو بیج لگائے جائیں گے وہی کل ساری انسانیت کے لیے امن اور خوشی کی فصل دیں گے۔ یہ کتاب انتہائی دلچسپ انداز میں لکھی گئی ہے جسے مصنف نے مزید دلچسپ بنانے کے لیے جگہ جگہ تصاویر کا سہارا بھی لیا ہے اور تصاویر بھی زیادہ تر وہی ہیں جن میں بچوں کو دلچسپی ہوتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets