aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ماہنامہ "برہان" کی حیثیت کسی انسائیکلوپیڈیا سے کم نہیں۔ اس کا پہلا شمارہ جولائی 1938ء میں سعید احمد اکبر آبادی کی ادارت میں شائع ہوا۔ اس کے بعد مفتی عتیق الرحمٰن عثمانی اور مولوی محمد ظفر احمد خاں ادارہ برہان کے ساتھ وابستہ رہے۔ یہ رسالہ تقریباً 2001ء تک مسلسل شائع ہوتا رہا۔ زیر نظر کتاب برہان کا اشاریہ ہے جسے تصحیح و ترتیب، متن میں ضروری اضافے اور اشاریہ مصنفین کتابی صورت میں مولانا آزاد لائبریری ، علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی کی اس وقت کی مہتمم ڈاکٹر شائستہ خان نے شائع کیا۔ اس اشاریہ کو مختلف النوع موضوعات میں مذاہب، قرآنیات، حدیث،فقہ، اسلام، فلسفہ و کلام، متعلقات اسلام، سیاسیات ہندوستانی مسلمان، معاشیات، تعلیم، نفسیات، سماجیات، طب، صحافت، اردو ادب، شاعری، ابولکلام آزاد، اقبال، فارسی ادب، عربی ادب وغیرہ شامل ہیں۔ اشاریہ کی ترتیب اس طرح ہے۔ پہلے مضمون کاعنوان ، پھر قوسین میں مقالہ نگار کا نام ، اس کے بعد جلد نمبر، اور آخر میں شمارہ نمبر کا اندراج کیا گیا ہے۔ آخر میں اشاریہ مصنفین ہین جس میں مقالہ نگاروں کے نام الف بائی ترتیب پر دیے گئے ہیں اور نمبر شمار سے ان کا حوالہ دیا گیا ہے۔ اکثر عنوان خود توضیحی ہیں، لیکن جہاں جہاں کہیں ایسا نہیں ہے وہاں مختصراً مضمون کے بارے میں چند لفظوں میں وضاحت کر دی گئی ہے یعنی جابجا وضاحتی نوٹ بھی لکھے گئے ہیں جس میں مطلوبہ مواد بآسانی تلاش کیا جا سکتا ہے۔ برہان کا یہ اشاریہ 1965ء تک کا ہے۔
Read the author's other books here.