aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
نام قمر احمد فاروقی اور تخلص جمیل تھا۔۱۰؍ مئی ۱۹۲۷ء کو حیدرآباد(دکن) میں پید اہوئے ۔ان کا آبائی وطن سکندرپور، ضلع بلیا (یوپی) ہے۔الہ آباد سے انٹر اور عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد سے بی اے کیا۔ان کے دو شعری مجموعے’’خواب نما‘‘ اور ’’چہار خواب‘‘ کے نام سے شائع ہوئے۔ قمر جمیل نے نثری نظمیں لکھنے کے علاوہ اس کے جواز کی وضاحت کے لیے مضامین بھی تحریر کیے۔حالیہ چند برسوں کے درمیان قمر جمیل نے ساختیاتی تفہیم کے لیے گراں قدر مضامین لکھے جو’’ادب کی سرحدیں‘‘ کے نام سے دو جلدوں میں شائع ہوئے۔۲۷؍اگست۲۰۰۰ء کی شب کراچی میں انتقال کرگئے۔ بحوالۂ:پیمانۂ غزل(جلد دوم)،محمد شمس الحق،صفحہ:204
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets