aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
دل دہلا دینے والی یہ کہانی ایک آدم خور شیر کے ارد گرد گھومتی ہے۔ یہ کہانی " پیام تعلیم " میں چھپ چکی ہے اور اب اسے کتابی شکل دی گئی ہے۔ ایک شیر جو انسانی خون کا عادی ہوچکا تھا، گاوں کے لوگوں کے لئے جینا مشکل کردیا ۔ گاوں والوں میں ایک لڑکی اس خوفناک شیر کو دیکھ کر گونگی ہوجاتی ہے۔ شیر کا تعاقب کیا جاتا ہے ۔ آخر کار ایک جھاڑی میں اس کا سراغ مل جاتا ہے اور اسے مار دیا جاتا ہے۔ مگر اس گونگی لڑکی کا کیا ہوتا ہے جو اس خوفناک شیر کی دہشت میں گونگی ہوگئی تھی،اس کہانی کو پڑھ کر تحیر انگیز بات معلوم ہوگی۔ بعض صفحات پر شیر ، جنگل اور آس پاس کے ماحول کو اسکیچنگ کے ذریعہ سمجھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ جملوں کی سلاست اور قاری کی دلچسپی کا پورا خیال رکھا گیا ہے ۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets