aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس کتاب میں دنیا کے مشہور و معروف ۲۴ ایسے اطباء، سائنس داں اور موجدوں کے سبق آموز حالات اور کارناموں کا ذکر ہے جنہوں نے رہتی دنیا تک کے لئے اپنا نام زندہ کردیا ہے۔ کتاب میں کسی بھی شخصیت کے کارنامے اور ان کا تعارف بیان کرنے سے پہلے تمہید بالکل کہانی کے طور پر باندھی گئی ہے۔ قاری تمہید پڑھتے ہوئے ہی ذہنی طور پر پورے مضمون کو پڑھنے کے لئے تیار ہوجاتا ہے اور پھر اسے تاریخ کے بطن میں عظیم سپوتوں کے کارناموں سے آگہی ملتی ہے۔ ٹائیٹل میں ایک شخص کو اپنے کام میں انہماک کا شاندار نظارہ پیش کیا گیا ہے۔ کتاب کے ہر موضوع کے ساتھ متعلقہ شخصیت کی تصویر دی گئی ہے ۔ اگر تصویر دستیاب نہ ہوئی تو ان کے کارنامے کی اسکیچنگ بناکر ان کی کارکردگی کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ قدیم دور کے سائنس داں سے لے کر حالیہ برسو ں میں دنیا کو خیر آباد کہنے والے سائنس داں آئنسٹائن تک کو اس کتاب میں شامل کیا گیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free