aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شاعری کے میدان میں جس طرح سے مردوں نے اسے اپنی موزونی طبع کے اعتبار سے مختلف ڈھانچوں میں ڈھال کر دنیا کو مسحور کیا ہے اسی طرح سے ہماری خواتین نے بھی اپنی رنگینی طبع کی بدولت اپنے مزاج کے مطابق موزوں کیا ہے۔ یوں تو دنیا کے ہر ادب میں خواتین شاعرات کی گنتی خاصی تعداد میں موجود ہے مگر اردو زبان میں یہ سلسلہ کافی دیر میں شروع ہوا یہ کہنا کچھ حد تک درست ہو سکتا ہے، کیوں کی اردو زبان میں شعر کہنے والی شاعرات کو ابتدا میں یک سر مسترد کر دیا گیا مگر انہوں نے اپنی جد و جہد کو جاری رکھا جس کے نتیجے میں ایک وقت ایسا آیا جب ان کو صف اول کے شاعروں میں جگہ ملی۔ احساسات قلب شاعری کا اہم حصہ ہے مگر عورتوں کی حسیات کے پہلوں کو منظر عام تک آنے میں کافی عرصہ صرف ہوگیا۔ زیر نظر "چند شاعرات راجستھان" کو شاہد ماہلی نے مرتب کیا ہے۔ اس تذکرے میں راجستان کی شاعرات کا ذکر کیا گیا ہے جنہوں نے اپنی شاعری میں اپنے احساسات کو سمویا ہے اور ان احساسات کی مہک سے اپنے قارئین کو اپنا گرویدہ بنا لیا۔ تذکرے میں شاعرات کے احوال اور ان کے نمونہ کلام کو درج کیا گیا ہے جو نہایت ہی اہمیت کےحامل ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free