aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
راج نرائن راز ایک اچھے شاعر ، صحافی ، ادیب اور ایک قابل مدیر کی حثیت سے معروف ہیں ۔ ان کی ولادت لورالائی (بلوچستان ، پاکستان ) میں ۲۷ اکتوبر ۱۹۳۰ کو ہوئی ۔ تقسیم کے وقت ان کا خاندان دہلی آگیا ۔ راز نے دہلی یونیورسٹی سے ایم اے کیا اور وزارت اطلاعات ونشریات میں ملازم ہو گئے ۔ اس کے بعد ’آجکل‘ کی ادارت کی ۔ ان کی ادارت میں آجکل کے دستاویزی حیثیت کے کئی خاص نمبر شائع ہوئے ۔ جن میں میر نمبر ، ہندی نمبر ، پنجابی نمبر ، صحافت نمبر اہم ہیں ۔
راز نے متعدد اصناف میں شاعری کی ان کے شعری مجموعے ’لذت لفظوں کی ‘ چاندنی اساڑھ کی ‘ اور ’دھنک احساس‘ کی ان کی شاعرانہ اہمیت کی دلیل ہیں ۔ شاعری کے علاوہ راز نے مختلف سماجی ، سیاسی اور ادبی موضوعات پر مضامین بھی لکھے۔ خواجہ احمد عباس اور منور لکھنوی پر باضابطہ کتابیں لکھیں ۔ آخری عمر میں ٹکساس میں مقیم تھے وہیں ۸ نومبر ۱۹۹۸ کو انتقال ہوا ۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets