by Qurratulain Hyder
char novelt
Dilruba, Sita Haran, Chaye Ke Bagh, Agle Janam Mohe Bitiya Na Kijo
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
Dilruba, Sita Haran, Chaye Ke Bagh, Agle Janam Mohe Bitiya Na Kijo
قراۃ العین حیدر نہ صرف ناول نگاری بلكہ افسانہ نگاری اور بعض مشہور تصانیف كے ترجموں كے لیے بھی معروف ہیں۔زیر نظر كتاب بعنوان"چار ناولٹ" چار ناولٹ پر مبنی ہے۔جس میں "دلربا،سیتا ہرن،چائے كے باغ اور اگلے جنم موھے بٹیا نہ كیجو" شامل ہیں۔پہلا ناولٹ "دلربا"میں تھیٹر اور مختلف زمانے میں اس كے بدلتے ہوئے كلچر كو موضوع بنایا گیا ہے۔دوسرا ناولٹ "سیتا ہرن"كا موضوع عورت كااستحصال ہے۔ جس كی مركزی كردارمایا ہے۔جس میں مغربی تہذیب كی جھلكلیا ں صاف نظر آتیں ہیں۔تیسرا ناولٹ چائے كے باغ "میں دنیا كی بے معنویت كا گلہ ہے تو چوتھا ناولٹ "اگلے جنم موھے بیٹیا نہ كیجو" كا موضوع عورت كے ساتھ ہو رہی نا انصافیاں ہیں۔مذكورہ ہر ناولٹ میں زندگی كے متحرك ہونے كا پیغام ملتا ہے۔شعور كی رو سے ناول نگار نے خوب كام لیا ہے۔ماضی كی بازیافت ان كی ناول نگاری كے فن كا اہم جزو ہے۔ہرناولٹ كے بیشتر كردار حقیقی ہیں۔ناولٹ اس تاریخ اور تہذیب كے عكاس ہیں۔جس سے دور حاضر میں ہم محروم ہوتے جارہے ہیں۔قراۃ العین حیدر نے برصغیركی تہذیب اور احساسات كی مٹی سے اپنے كرداروں كو گوندھا ہے۔دور جدید كے رجحانات كو اپنایا،تاریخ ،فلسفہ اور نفسیات جیسے موضوعات سے گوندھےیہ ناولٹ،اپنی پیشكش اور زبان و بیان كے لحاظ سے اہمیت كے حامل ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free