aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ہندوستان کی مکمل قدیم تاریخ اور اردو، ہندی کے نامور شعرا کا تذکرہ نیز 1857 کی جنگ آزادی اور بہادر شاہ ظفر پر انگریزوں کی عدالت میں مقدمہ اور دہلی کی معروف عمارتوں کا ذکر اس کتاب میں شامل کیا گیا ہے۔ یہ کتاب 1903 میں منظر عام پر آئی تھی۔ اس کتاب میں محمد حسین آزاد کی "آب حیات" اور سر سید کی "آثارالصنادید" کے انداز پر اردو زبان و ادب کی تاریخ بیان کی گئی ہے۔ اور آثار الصنادید کو نمونہ بنا کر دہلی کی تاریخی عمارتوں کی تفصیلات بیان کی گئی ہیں۔ اس کتاب کو چھ ابواب میں تقسیم کیا گیا ہے۔ شروع میں اردو کی تاریخ بیان کی گئی ہے، پہلا باب 1857 کی بغاوت پر مشتمل ہے۔ دوسرے باب میں دہلی کے واقعات بیان کیے گئے ہیں، تیسرا باب محاصرہ دہلی پر محیط ہے۔ چوتھا باب مقدمہ بہادر شاہ، پانچو اں باب،آثار الصنادید پر مشتمل ہے۔ جبکہ چھٹا باب شہنشاہی دربار دہلی پر مشتمل ہے۔ دہلی کی تاریخ کو سمجھنے کے لئے "چراغ دہلی" ایک جامع تاریخ ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets