aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شفیع عقیل لوک کہانیوں، لوک داستانوں اور پنجاب کی لوک کہانیوں کے حوالے سے بلند مقام رکھتے تھے۔انہوں نے مختلف زبانوں کے ادب خاص طور پر پنجابی ادب کو اردو میں ترجمہ کر کے اردو پڑھنے والوں کو پنجابی ادب سے خوب خوب متعارف کرایا، ان کی یہ ادبی خدمت تادیر یاد رکھی جائے گی، زیر نظر کتاب چینی لوک کہانیاں 1975میں منظر عام پر آئی، جس میں انھوں نے دس لوک کہانیوں کا اردو ترجمہ پیش کیا ہے، حالانکہ یہ کتاب چینی لوک کہانیوں کا صرف ترجمہ ہی نہیں بلکہ، چینی تہذیب وثقافت بھی پیش کی گئی ہے، چینی کہانیوں کے کردار ، مقامات واقعات کو جوں کا توں بیان کیا گیاہے، تاہم مکالموں میں مصنف نے اجتہاد کیا ہے، کہانیوں کے ماحول اور اس ماحول کے رسم ، کرداروں کی حرکات و سکنات اور احساسات و جذبات کی نفسیات کو پیش نظر رکھتے ہوئے بیشتر جگہوں پر مکالموں کا اضافہ کیا گیا ہے۔