aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو زبان و ادب کے فروغ میں کئی ایسے نمایاں علاقے بھی ہیں جنہیں مرکزی ادبی تاریخ نویسی میں وہ مقام تو کیا تھوڑا سا بھی مقام نہیں دیا جس کے وہ حقدار تھے۔ یہ کتاب بھی اسی زمرے میں رکھی جا سکتی جو خطہ بنگال کے علاوہ آسنسول کے ادبا و شعرا کا جائزہ لیتی ہے۔ حالانکہ کتاب کا مزاج کہیں نہ کہیں تذکرہ نما ہے لیکن اس میں مذکورہ علاقے کے نمائندہ اور اہم ادباء کا تذکرہ آ گیا ہے جو خوش آئند بات ہے۔ کتاب میں شامل ادباء کی تعداد دیکھ کر مصنف کی جانفشانی کا اندازہ بھی لگ جاتا ہے۔ شعرا وادباء کے تذکرے کے علاوہ اس میں آسنسول میں اردو سے وابستہ چند اہم درسگاہیں، آسنسول کے اشاعت گھر اور پریس، چند اہم کتب خانے، کل ہند مشاعرے اور متحرک انجمنیں، آسنسول اور اردو صحافت جیسے اہم پہلوؤں کا بھی بخوبی احاطہ کیا گیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free