aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو کے ممتاز مزاح نگار مجتبیٰ حسین نے بیشمار ادبی اور غیر ادبی شخصیات کے دلچسپ مزاحیہ خاکے تحریر کیے ہیں جو شخصی خاکوں پر مشتمل ان کی تین کتابوں میں شامل ہیں۔ مجتبیٰ حسین کے بقول یہ خاکے احباب کے اصرار پر مختلف موقعوں اور تقاریب کے لیے لکھے گئے تھے۔ ان تین کتابوں میں سے آخری کتاب "چہرہ در چہرہ"ہے۔ اس مجموعہ کے بارے میں وہ خود لکھتے ہیں "آدمی نامہ" اور "سو ہے وہ بھی آدمی" کے بعد "چہرہ در چہرہ" میرے لکھے ہوئے شخصی خاکوں کا تیسرا مجموعہ ہے۔ اس مجموعہ میں شامل بیشتر خاکوں کی شان نزول بھی وہی ہے جو پچھلے دو مجموعوں میں شامل خاکوں کی رہی ہے۔ یعنی یہ خاکے احباب کے اصرار پر مختلف موقعوں اور تقاریب کے لیے لکھے گئے تھے۔" ان کے ذہن پر وہ شخصیات جس طرح سے اثر انداز ہوئیں، اسی انداز سے انھوں نے خاکے اتارے ہیں ۔مجتبیٰ حسین نے اپنے شاہ کار خاکو ں میں شخصیت شناسی کے بنیادی اوصاف پیدا کیے اور کوشش کی کہ ایک ماہرِ نفسیات کی طرح اس شخصیت کے داخل میں وہ اتریں۔اُن گوشوں تک ان کی نظر جائے جہاں کسی کی نگاہ نہیں پہنچی۔
Mujtaba Husain was a prolific and critically acclaimed humorist of Urdu literature, in the field of satire and humor. He has nearly two dozen books to his credit. He was honored with the much-coveted Padma Shri award. His work has been widely translated into English, Hindi, Japanese and various other regional languages of India.
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets