aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شورش کاشمیری ایک صاحب طرزادیب اورانشا پردازتھے۔ایک قادرالکلام اور اپنےوقت کےعظیم طنز نگار شاعر بھی تھے۔ان کی شاعری میں طنز،ہجوکا ردیف معلوم ہوتا ہے۔نظم گوئی میں خصوصا سیاسی شاعری میں ان کا جواب نہ تھا۔زیر نظر کتاب”چہرے“شورش کاشمیری کی تحریرکردہ خاکوں کا مجموعہ ہے۔جس میں وہ تمام خاکے شامل ہیں۔جو انھوں نےابتداسےاوراپنی وفات تک تحریر کیے تھے۔اس میں سے بیشتر خاکے کئی رسالوں میں شائع ہوچکے ہیں۔اس کتاب میں راجندرپرشاد،راج گوپال اچاریہ،رادھا کرشنن،ڈاکٹر ذاکر حسین،مرزا محمد حسین،محمد علی،فیض احمد فیض،کنہا لال کپوروغیرہ کل ایک سوپچھترخاکے شامل ہیں۔شورش کاشمیری کو زبان پرعبورتھا۔ان خاکوں میں ممدوح کے تمام خدوخال،نقش و نگار،تناسب واضح ہوجاتے ہیں۔زبان کی سادگی،طرزنگارش کی شگفتگی ان خاکوں کی خوبی ہے۔