aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
کلاسیکل ادب کو بنیادی اہمیت حاصل ہوتی ہے۔جدید ادب سے حال کی واقفیت ہوتی ہے جبکہ کلاسکی ادب ماضی سے جوڑتا ہے۔ زیر نظر کتاب " کلاسکی نثر کے اسالیب" ڈاکٹر آفاق احمد صدیقی کی تصنیف ہے۔ ڈاکٹر آفاق احمد صدیقی کا شمار اردو زبان و ادب کے سنجیدہ قلم کاروں میں ہوتا ہے۔ اس کتاب میں انھوں نے کلاسکی نثر کے حوالے سے ماضی کی ادبی تاریخ اور فن کاروں کی بازیافت کی ہے۔ زیر نظر کتاب کے مطالعے سے کلاسکی نثری تصانیف ، اور قدیم نثر کے لسانی اور اسلوبیاتی مطالعے کے لیے کافی مفید ہے۔کیوں کہ اس کتاب میں انھوں نے نثر کے فن سے لیکر ،سب رس کا ماخذ، قدیم تنقیدی سرمایہ، دکن میں تذکرہ نویسی، اٹھارویں صدی کے نثری اسالیب، اور اردو میں نثری تراجم وغیرہ جیسے اہم موضوعات پر اہم مواد پیش کیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free