aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب کو اصلاً انگریزی میں "کلب فٹ کی واپسی" کے نام سے لکھا گیا تھا جس کے مصنف ویلنٹائن ولیمز ہیں۔ اردو میں اس کے ترجمہ کے فرائض تیرتھ رام فیروز پوری نے انجام دیے ہیں۔ جو اپنے زمانے کے نہایت عمدہ مترجمین میں شمار کیے جاتے تھے۔ اس کتاب میں کسی عام مجرم یا ادنی قسم کے کرائے کے قاتلوں کا ذکر نہیں ہے بلکہ اس میں جرمنی و برطانیہ کے ان خوفناک سیاسی ایجنٹوں کا ذکر ہے جنہوں نے دوسری عالمی جنگ کے آغاز میں دشمن کے فوجی اور سیاسی رازوں کی تلاش میں لندن سے برلن تک یورپ کے چپے چپے پر خفیہ سازشوں اور ریشہ دوانیوں کے جال بچھا رکھے تھے۔ اس میں ایسے ہی ایک خاص جاسوس فٹ کلب کی داستان ہے جس کی خون آشامی خوف و دہشت سے عبارت تھی۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets