aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب ’کمیونزم میں بائیں بازو کی طفلانہ بیماری‘، دراصل کوئی علیحدہ کتاب نہیں بلکہ لینن کی کل تصانیف کی اکتالیسویں جلد کا حصہ ہے جسے سوویت کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے مارکسزم اور لینن ازم ادارے نے مرتب کیا ہے۔ کہنے کو تو یہ ان کی تصانیف سے اخذ کردہ ایک کتابچہ ہے لیکن لینن نے اس میں جس طرح کمیونسٹ تحریک کا روسی انقلاب کے تناظر میں تذکرہ کیا ہے نیز یہ بتایا ہے کہ جس طرح دنیا کی مختلف کمیونسٹ پارٹیوں میں پھوٹ پڑ گئی، وہ عالمی سیاق میں کمیونزم اور کمیونسٹ تحریکات کو سمجھنے میں خاصہ معاون ہے۔ کمیونزم کے ساتھ ساتھ اس کتاب میں انہوں نے بالشویک اور ان کی کامیابی کا ذکر بھی تفصیلی انداز میں کیا ہے۔ اس کتاب میں لیین نے بالشویک تحریک، برطانوی کمیونزم، بورژوا پارلیمنٹ میں شرکت، انقلابی افراد کے رجعت پسند ٹریڈ یونینوں میں کام کرنے پر سوالات قائم کیے گئے ہیں جو بہت ہی اہم۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free