Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : باری علیگ

ناشر : طیب پبلشرز، لاہور

مقام اشاعت : لاہور, پاکستان

سن اشاعت : 2001

زبان : Urdu

موضوعات : سیاسی, تاریخ

ذیلی زمرہ جات : ہندوستانی تاریخ

صفحات : 452

معاون : غالب اکیڈمی، دہلی

کمپنی کی حکومت
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

جس وقت انگریز قوم اپنی تجارتی اغراض سے ہندوستان میں کمپنی قائم کرنا چاہ رہی تھی وہ دور اورنگزیب کا دور تھا جس نے انہیں اپنے سواحل پر مال اتار کر تجارت کرنے کی اجازت دی اس کے بعد انہیں جلد ہی ایک تنبو نصب کرنے کی اجازت مل گئی پھر کیا تھا وہ تنبو ربڑ کی طرح بڑھنا شروع ہوا اور اس نے مغلیہ سلطنت کو بھی اسی تنبو میں سمیٹ لیا اسی لئے لوگ کہتے تھے کہ "حکومت شاہ عالم از دہلی تا پالم" یعنی شاہ عالم کے عہد تاک آتے آتے یا تو مقامی حکومتوں نے مغلیہ سلطنت کو ہتھیا لیا ہے یا انگریزوں کی کمپنی کے تحت آ گئی۔ انگریزوں کے ناپاک ارادوں کو سب سے پہلے حیدر علی نے بھانپ لیا اور انہوں نے اپنی پوری زندگی ان سے لڑ کر کاٹ دی اس کے بعد اس کا شیر بیٹا ٹیپو سلطان انگریزوں سے نبردآزما رہا اور اپنی دہشت ان کے دلوں پر بٹھا دی مگر کیا کیا جا سکتا ہے جب آستین کے سانپ ہی آپ کو ڈس لیں تو اغیار سے کیا گلہ۔ میر قاسم نے غداری کی اور دکن کا مضبوط دروازہ ٹوٹ گیا اس کے بعد نہ مشرق بچا نہ مغرب اور نہ شمال نہ جنوب سب کچھ ہی انگریزوں کی قدرت میں آگیا اور ہندوستان غلامی کی زنجیر میں جکڑ گیا اور اب کمپنی نے تجارت کے بجائے حکومت شروع کر دی اور مظالم شروع کر دئے لوگوں کی حکومتیں ہڑپ لی گئیں، معزولیاں ہوئیں، قتل کئے گئے۔ اس کتاب میں اسی کمپنی کی حکومت کو بہت ہی تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے