aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
کاربن یا فحم (انگریزی: carbon) ایک عنصر ہے جو سیاہ رنگ میں ملتا ہے اس عنصر کی کیمیائی علامت انگریزی حروف سی (c) کو رکھا گیا ہے۔ کاربن کو دنیا میں موجودہ بیس اہم عنصروں میں شمار کیا جاتا ہے اور اس کا جوہری عدد ی( ایٹمی نمبر)6 ہے اور اس کے سی-12 جوہر کا وزن 12 میو ہے۔ انسانی جسم میں آکسیجن کے بعد دوسرے نمبر پر کاربن پایا جاتا ہے جو پورے جسم کی 18 فیصد کیمیت پر مشتمل ہوتا ہے۔۔ اس کے کئی ہم جا( آئسوٹوپ) بھی موجود ہیں جن میں سی-12 کا آئسوٹوپ سب سے معیاری مقدار میں پایا جاتا ہے۔ جب کسی دوسرے جوہر یا ایٹم کی کیمیت معلوم کرنے کے لیے اس کی کیمیت کا کو کاربن سی-12 سے موازنہ کیا جاتا ہے۔ کاربن-12 کے ایٹم کی کیمیت کے بارہویں حصے (1/12) ایک اکائی ایٹمی کیمیت (اے ایم یو- اٹامک ماس یونٹ) کہا جاتا ہے۔ (ویکی پیڈیا)