aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"ڈار سے بچھڑے، سید محمد اشرف کے تحریر کردہ افسانوں کا مجموعہ ہے یہ مجموعہ 1994 میں منظر عام پر آیا تھا۔ انسانی جذبات کے عکاس خوبصورت افسانے۔ حقیقت سے قریب، معنویت سے بھرپور، علامات جنہیں سمجھنا چنداں مشکل نہیں۔ علامات کے استعمال کے باوجود سید محمد اشرف افسانے کا کہانی پن کسی موڑ پر پھیکا نہیں پڑنے دیتے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کتاب کا ہر افسانہ بہت دلچسپ اور من کو خوب بھایا۔ قرۃ العین حیدر کا یہ جملہ مہرِ تصدیق ہے کہ "جب بھی اس نئی دنیا کی پنچ تنتر لکھی گئی تو سید محمد اشرف کی چند کہانیاں اس میں ضرور جگہ پائیں گی۔" سید محدا اشرف کا اسلوب اور انداز بہت سادہ ہے، سوائے ایک دو افسانوں کے۔ انداز ایسا نہیں ہے کہ کسی دوسرے لکھاری سے تقابل یا تشبیہہ ہوسکے. زیادہ تر افسانوں میں موضوع مسلمانوں کے حالات، ہندو مسلم فسادات اور تقسیم پر تجریدی نوحہ خانی ہے. اچھا ادب پڑھنے والوں کو یہ کتاب ضرور پڑھنی چاہیئے۔