aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
دبستان لكھنو میں ناسخ اور آتش دو ایسے استاد گذرے ہیں جنھوں نے اپنے انفرادی رنگ كی وجہ سے لكھنو كی شاعری كو ایك نیا رجحان دیا۔ دونوں ہم عصر تھے لیكن فنی نقطہ نظر سے دونوں كے كلام میں فرق ہے۔ یہی فرق ان كے شاگردوں میں بھی نمایاں ہے۔ زیر نظر کتاب “دبستان آتش” میں آتش كے شاگردوں كے كلام سے بحث كی گئی ہے۔ ان كی فنی خصوصیات، ادبی خدمات اور كلام کےمحاسن و معائب كا تنقیدی تجزیہ پیش كیا گیا ہے۔ اس كے علاوہ آتش كے شاگردوں نے لكھنو كی شاعری یا لكھنو كے شعری مزاج پر جواثرات مرتب كیے اس پر بھی سیر حاصل گفتگو كی گئی ہے۔ مصنف نے كتاب كو چھ ابواب میں تقسیم كیا ہے۔ پہلے تین باب لکھنو، فضائے لکھنو اور خواجہ آتش کے متعلق ہیں۔ چوتھا باب تلامذہ آتش سے متعلق ہے۔ پانچویں باب میں تلامذہ آتش كی شاعرانہ خصوصیات کا ذکر ہے۔ چھٹا باب اس دور كی شاعری پر تلامذہ آتش نے كیا اثرا ت مرتب کئے۔ آخر میں کتابیات ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets