aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتاب "دبستان عشق مین مرثیہ گوئی" جعفر رضا کا تحقییقی مقالہ ہے ۔اسی عنوان پر انہیں پی ایچ ڈی کی ڈگری ملی تھی۔ اس کتاب میں انہوں نے مرثیہ گوئی کا جائزہ پیش کیا ہے۔ بلکہ ان عوامل و خصوصیات کا تجزیہ بھی پیش کیا ہے جس کی وجہ سے مرثیہ گوئی میں مستقل ایک کتاب ترتیب دینے کی ضرورت پیش آئی ۔ کتاب میں کل چھ ابواب ہیں جن میں مرثیہ گوئی کے مختلف پہلوؤں پر مباحث ہوئے ہیں۔ پہلے باب میں اردو مرثیہ گوئی میر عشق سے پہلے ، دوسرے باب میں دبستان عشق کا مسلک ، تیسرے باب میں میر عشق کی مرثیہ گوئی ، چوتھے باب میں میر تعشق کی مرثیہ گوئی، پانچویں باب میں رشید کی مرثیہ گوئی اور چھٹے باب میں دیگر مراثی گو پر بات ہوئی ہے ۔کتاب کی ابتدا میں "حرف آغاز" اور انتہا میں "حرف آخر" کا مطالعہ کرنے سے کتاب کی مشمولات کے بارے میں مزید ادق معلومات کا اضافہ ہوتا ہے۔