aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
شیخ امام بخش ناسخ لکھنؤ اسکول کے اولین معمار قرار دیے جاتے ہیں، ان کی پیروی کرنے والوں میں لکھنؤ کے علاوہ دہلی کے شاعر بھی تھے۔ ناسخ اسکول کا سب سے بڑا کارنامہ اصلاح زبان ہے۔ لکھنؤیت سے شاعری کا جو خاص رنگ مراد ہے اور جس کا سب سے اہم عنصر خیال بندی کہلاتا ہے، وہ ناسخ اور ان کے شاگردوں کی کوشش و ایجاد کا نتیجہ ہے۔ ناسخ کے کلام کا بڑا حصہ شائع ہو چکا ہے۔ ان کے کلیات میں غزلیں، رباعیاں، قطعات، تاریخیں اور ایک مثنوی شامل ہے،زیر تبصرہ کتاب،ضمیر اختر نقوی کی لکھی ہوئی کتاب ہے، ضمیر اختر نقوی نے اس کتاب میں ناسخ کے تمام شاگردوں کا تذکرہ ہے، ناسخ کے وہ شاگرد جو مرثیہ گوہیں، ان کے احوال تھوڑی تفصیل کے ساتھ پیش کئے گئے ہیں، جبکہ دیگر شاگردوں کے حوالے سے اتنی تفصیلی سے بحث نہیں گئی ہے۔
Zamir Akhtar Naqvi is an author research, poet, orator, critic and journalist from Pakistan. He belongs to the Sadaat-e-Gardezi family who came to the subcontinent through modern day Afghanistan.