aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
کتاب مختصر ہے مگر داغ دہلوی کی پوری زندگی کو سمیٹے ہوئی ہے۔ پہلے صفحے پر ان کی تصویر ہے جس میں انہیں ایک عالیشان تخت پر بیٹھا ہوا دکھایا گیا ہے ۔ ان کی پیدائش سے لے کر زندگی میں در پیش تمام واقعات و حوادث کو اتنے تسلسل سے بیان کیا گیا ہے کہ لگتا ہے یہ سب ترتیب سے منظم طریقے پر وقوع پذیر ہوئے ہیں ۔ حالانکہ یہ کمال مصنف کا ہے جنہوں نے ان کی زندگی کو ایک مقالے کی شکل میں اس طرح پیرویا ہے کہ کہیں پر شکستگی کا احاس ہی نہیں ہوتا۔ درمیان میں کوئی سرخی یا شہہ سرخی نہیں لگائی گئی ہے ۔البتہ مدعا کو مضبوط اور حسین بنانے کے لئے جا بجا اشعار کا سہارا لیا گیا ہے۔ انداز بیان میں تصنع نہیں ہے اور نہ ہی لفظوں کی میناکاری کی گئی ہے ۔یہی وجہ ہے کہ پڑھنے والے کو بڑا مزہ آتا ہے اور کسی افسانے کی طرح پوری کتاب پڑھ کر دم لیتا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets