aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"دخمہ"بیگ احساس کے افسانوں کا تیسرا مجموعہ ہے،اس مجموعہ میں شامل افسانوں کو 1970 کے بعد جدیدت کے حوالے سے اٹھنے والی آوازوں کا رد عمل قرار دیا گیا ہے، اس مجموعہ میں شامل ہر افسانہ اپنی ایک الگ کائنات رکھتاہے۔بیگ احساس نے ’دخمہ‘ کی گیارہ کہانیوں میں زندگی کے متنوع پہلوئوں کو پیش کرکے کینوس کی وسعت کا بے پناہ خوبصورت مظاہرہ کیاہے۔وہ زندگی اور معاشرے کے ہر مسئلے کی تصویر کشی میں مہارت رکھتے ہیں۔انہیں پتہ ہوتا ہے کہ کس موضوع کو کس اسلوب یا تکنیک میں بہتر طور پر پیش کیا جاسکتاہے۔اس لئے وہ کہیں علامتی ،کہیں استعاراتی اور کہیں واضح بیانیہ سے کام لے کر اپنی کہانیوں کو غیر معمولی تاثر عطا کرتے ہیں۔موضوع کے حوالے سے دیکھا جائے تو سب سے زیادہ اسی مجموعہ نے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیاہے۔محفلوں میں گفتگو کا مرکز بھی زیادہ تر کہانی ’’دخمہ‘‘ ہی رہی ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free