aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
درود پاک کی فضیلت قرآن و حدیث میں جس کثرت سے وارد ہوئی ہے اسے دیکھتے ہوئے اس بات کا یقین ہو جاتا ہے کہ قیامت میں شفاعت کی کنجی درود پاک ہی ہے ۔ اسی لئے علما ء کرام نے درود کے مختلف الفاظ اور مختلف شکلوں میں پیش کیا ہے جن میں الفاظ کی وضع داری کا خاص طور پر خیال رکھا گیا ہے۔ دلائل الخیرات کو جو غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی ہے وہ منفرد اور اپنی آپ نظیر ہے۔ محمد بن سلیمان جزولی نے اس گلدستہ درود و سلام میں احادیث صحیحہ سے کلمات و جملات کو لیکر درود پاک کو مرتب کیا ہے جو نہایت ہی خوبصورت اور من موہن ہے۔